D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پی (پچھا۔ عصب) - حضرت ابن سیرین

Topic: پی (پچھا۔ عصب)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پٹھا خواب میں حال اور اس کے کام کو جمع کرنے والا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پٹھا اس کے جسم پر خشک ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دوست اس کا کام کا وکیل اس سے جدا ہو گا یا دنیا سے رحلت کرے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے خشک ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ دوستوں سے جدا ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کے پیچھے اپنوں اور اہل بیت کی دلیل ہیں۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے سخت اور قوی ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کے خویش و اقارب اور اہل بیت بدحال اور ضعیف ہوں گے۔