خوف ناک آواز تھی اور آگ شعلے مارتی تھی
Topic: آتش
خوف ناک آواز تھی اور آگ شعلے مارتی تھی۔ لیکن جس جگہ پڑی ہے شعلے نہیں مارے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ زبانی جھگڑا اور فساد ہو گا۔ اگر دیکھے کہ زمین کے نیچے سے خوف ناک آگ نکلی ہے اور آسمان کی طرف گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ خدا تعالیٰ کے پیاروں کے ساتھ اس آگ کی طاقت کے مطابق جھوٹ اور بہتان کے ساتھ لڑائی لڑیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ آگ بے تحاشا جگہ بجگہ جاتی ہے اور وہ آگ کچھ تکلیف نہیں دیتی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب فائدہ حاصل کرے گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ حضرت اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ آسمان سے بارش کی طرح برستی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ پر بادشاہوں کی طرف سے خونریزی اور بلا آئے گی اور اگر دیکھے کہ آسمان سے آگ آئی اور اس کے کھانے کی چیزوں کو جلا دیا تو دلیل ہے کہ اس کی عبادت حق تعالیٰ کے نزدیک قبول ہوئی ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : بقرُبَانِ مَا كُلَّهُ النَّارُ (قربانی کہ اس کو آگ کھائے گی)۔ اگر دیکھے کہ آسمان سے آگ آ رہی ہے اور کسی چیز کو نہیں جلاتی ہے تو یہ دلیل حق تعالیٰ کے خوف کی ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ عَذَابَ النَّارِ الَّتِي كُنتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ (آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلاتے تھے) اور اس کو بادشاہ سے خوف ہو گا اور اگر دیکھے کہ بڑی آگ پر ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک بزرگ بادشاہ کے نزدیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز آگ پر لگاتا ہے تو دلیل ہے کہ دین اور دنیا کا شغل تمام ہو گا۔ اگر دیکھے کہ آگ زمین پر اتری اور زمین کی سبزی کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خدانخواستہ ناگہانی موت بہت آئے گی اور اگر دیکھے کہ ایک بڑی آگ نے قبہ یا منارہ کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ کا بادشاہ مرے گا۔ بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ آگ زمین سے نکل کر روشن ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ خزانہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ کے ٹکڑے کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ یتیموں کا مال کھاتا ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : الَّذِينَ یا كُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَنَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بطُونِهِمْ نَارًا وَ سَيَصْلُونَ سَعِيرًا (جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں اور وہ جلدی دوزخ میں جائیں گے)۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آگ نکلتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ جھوٹی بات اور بہتان لگاتا ہے اور اگر دیکھے کہ ہر جگہ آگ جلتی ہے تو دلیل ہے کہ رعیت اور بادشاہی لوگوں میں ایلیچی کا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو میں آگ روشن ہے اور کوئی نقصان نہیں کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیکی پہنچے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : افرائیم النَّارَ الَّتِي تُورُونَ (کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے کہ جس کو تم روشن کرتے ہو)۔ اگر دیکھے کہ بڑی آگ لکڑیوں کو جلاتی ہے تو فتنہ اور جنگ پر دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : كلما أَوْ قدو ناراًللحرب (جب وہ لڑائی کے لئے آگ بھڑکاتے ہیں)۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ لوگوں کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمنوں پر فتح ہو گی اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کو جلا دیا اور اس میں روشنی نہ تھی تو دلیل ہے کہ مرض سرسام سے بیمار ہو گا اور اگر اس آگ میں نور دیکھے