بو ہائے خوش (خوشبوئیں) - حضرت ابن سیرین
Topic: بو ہائے خوش (خوشبوئیں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوشبو اور بدبو تاویل میں نیکی اور مدح اور برائی اور نالائق بات ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خوشبو سونگھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف کریں گے۔ اور اگر خواب میں بہت سی خوشبو سونگھے تو موت کی دلیل ہے۔ کیونکہ مردے کے لئے خوشبو اور حنوط ضروری ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو خوشبودار کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف اور شنا کریں گے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی لوگوں میں برائی اور مذمت کریں گے اور اس کی بدنامی پھیلے گی۔