میل ساختن پل بنانا) - حضرت ابن سیرین
Topic: میل ساختن پل بنانا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل خواب میں بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ مراد کو پہنچتے ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل کی تاویل خواب میں نیک ہے۔ اگر دیکھے کہ خواب میں پل پر سے گزرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا اور اس سے منفعت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد پل پر رکھی ہے اور عمارت بنائی ہے تو د دلیل ہے کہ ولایت او ولایت اور بادشاہی پائے گا۔ اور اس کے پاس بہت سامان جمع ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَالْقَنَاطِيرُ الْمُقْتَطَرَةُ مِنَ النَّهَب (اور سونے کے پل باندھے ہوئے)