بوسه دادن (بوسہ لینا) - حضرت ابن سیرین
Topic: بوسه دادن (بوسہ لینا)
حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ دوست اور چاہنے والا ہو معلوم ہو گا۔ اور اگر وہ شخص نا معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرائی نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ مردے کے لئے خیر کرے گا یا اس کو دعائے خیر سے یاد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور طالب ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ مراد اور مقصود نہ پائے گا۔