D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پوستین - حضرت ابن سیرین

Topic: پوستین

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جاڑے کے موسم میں پوستین پہنا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ معیشت کی کوئی چیز اس کو ملے گی اور اگر گرمی کا موسم ہے تو بھی یہی تعبیر ہے لیکن اس کا نتیجہ آخر کار غم ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بکری یا بھیڑ کے بچے کا پوستین رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دولت مند عورت کرے گا اور اس سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ تو نگر اور مالدار عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کی نئی پوستین پہنی ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ تو نگر اور پارسا عورت کرے گا۔ لیکن حیلہ باز اور مکار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کی آستین پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ زن نابکار بد فعل کرے گا اور اس سے زحمت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سنجاب کی پوستین پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ ناموافق عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلی کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ بدخو عورت سے شادی کرے گا جو چور اور بددیانت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وشق کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اصیل اور دیندار عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوہے کی پوستین پہنی ہے تو دلیل ہے کہ ناپاک عورت سے بیاہ کرئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پوستین پھٹی ہے یا جلی ہے یا ضائع ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا اور غم و اندوہ پائے گا۔ ہے تو دلیل ہے) 5