شخص - حضرت ابن سیرین
Topic: شخص
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدمی کے جسم کا چمڑا خواب میں آرائش اور لوگوں کی خانہ آبادی -حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ آدمی کا چمڑا ستر اور مال اور برکت ہے۔ اگر کوئی اپنا چمڑا اٹھا ہوا اور گرا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ستر اور راز کشادہ ہو گا اور اس کا مال ضائع ہو گا۔ اور اگر اپنے چمڑے کو سیاہ یا نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کا چمڑا روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس شخص کی مراد پوری ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام چارپایوں کا چمڑا خواب میں دیکھنا مال ہے اور اونٹ کا چمڑا بڑے آدمی کی وراثت ہے اور بکری کا چمڑا صاحب خواب کے لئے روزی ہے اور اگر سبز درخت کا پوست دیکھے تو اس کا صاحب روزہ دار ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جانور کا چمڑا اتارا ہے تو دلیل ہے کہ جس آدمی کے ساتھ نسبت ہے اس سے مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ چمڑا اتارنے کے لئے مکان بنایا ہے۔ اگر قصاب ہے تو اس کے گھر میں دیوار بنائیں گے اور اگر معلم ہے تو لڑکوں پر ظلم کرے گا۔