بوزینه (بندر) - حضرت ابن سیرین
Topic: بوزینه (بندر)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بندر خواب میں ایک فریبی اور ملعون دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وہ اس کا مطیع ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو مطیع کریگا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے اور اس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا۔ یا اس کے جسم پر عیب ہو گا کہ اس سے خلاصی نہ پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ ریج اور عیب میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو بندر بخشا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی ظاہر کرے گا۔