بوزینه (بندر) - حضرت جابر مغربی
Topic: بوزینه (بندر)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بندر کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت سے فساد کرے گا اور بندر یا خواب میں فسادی عورت جادو گر ہوتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے گھر میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت جادو کرے گی اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کا نقصان کرے گی۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بندر نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا اپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔ اور اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ بندر نے اس کو کوئی چیز دی ہے یا اس نے اس سے لے کر کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال برباد کرے گا۔