پہلو - حضرت جابر مغربی
Topic: پہلو
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہلو عورتوں پر دلیل ہیں کیونکہ عورتیں مردوں کے پہلو سے پیدا ہوئی ہیں۔ لہذا جو کچھ خیر و شر پہلو میں دیکھے گا۔ اس کی تحویل عورتوں پر ٹوٹتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بہت سے پہلو ہیں تو دلیل ہے کہ اس قدر عورتیں اور کنیزیں حاصل ہوں گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔