D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پہلو - حضرت ابن سیرین

Topic: پہلو

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہلو عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا بایاں پہلو سوجا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اور کنیز دونوں حاملہ ہوں گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ پہلو سرخ ہے اور ایک گوشت کا ٹکڑا خون آلود اس کے پہلو سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا حمل ساقط ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دونوں ہاتھ پہلو پر رکھے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو سخت غم پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پہلو کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو باپ یا ماں یا عیال سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پہلو کا چمڑا جدا ہوا ہے اور گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال عیال دونوں تلف ہوں گے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں پہلو زرد ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا عیال بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو میں سوراخ ہو گیا ہے اور اس سے جواہرات کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں پارسا اور عالم فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں پہلو جمع ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پہلو قوی اور بزرگ ہو گیا ہے تو یہ دین کی درستی اور قوت عیال کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پہلو چھوٹا اور کمزور موٹا اور کمزور ہے۔ اس کی تاویل پہلے خواب کے بر عکس ہے۔ ہے۔ اس برعکس