D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بهشت - حضرت جابر مغربی

Topic: بهشت

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ رضوان داروغه بهشت اس کے برابر خوش و خرم ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے خرم و شادماں ہو گا اور نعمت پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُم فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ ( تم پر سلام ہو ، خوش رہو، اس میں ہمیشہ کے لئے داخل رہو)۔ اور اگر دیکھے کہ اچھی جگہ بلند پر ہے کہ بہشت کی صورت ہے اور وہ جانتا ہے کہ بہشت ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ عادل کے ساتھ یا امیر کے ساتھ یا بزرگ عالم کے ساتھ مصاحبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہشت کی طرف جاتا ہے تو دلیل ہے کہ راہ حق پر رہے گا۔