D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

... - حضرت کرمانی

Topic: ...

ابی کا مطیع حضرت کرمانی کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ گیا ہے کہ خواہش نفسانی میں مبتلا ہو گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کو کچھ دیا ہے تو اگر وہ اچھی چیز ہے تو مال حرام پائے گا۔ اور اگر وہ بری چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہو گا۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ ابلیس شاد و محرم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کے کام میں قوی فساد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو تلوار مار کر ہلاک کرنا چاہتا ہے اور وہ بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ایک ملک ملے گا اور وہ عدل و انصاف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے نفس کو مغلوب کرے گا اور نیک راستے پر چلے گا۔