... - حضرت اسماعیل
Topic: ...
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے کچھ بال گرے ہیں۔ اگر تو نگر ہے تو نقصان مال پر دلیل ہے۔ اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ اور اگر قرضدار ہے۔ تو قرض ادا ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دائیں کے بال مشرق کو اور بائیں کے بال مغرب کو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہوں گے جن کا نام مشرق و مغرب میں مشہور ہو گا۔ حضرت حافظ مجر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عالم خواب میں دیکھے کہ اس کے بال گھنگھرالے ہو گئے ہیں۔ تو یہ بدعت اور اس کی رسوائی پر دلیل ہے۔ اور اگر جاہل یہ خواب دیکھے تو نعمت اور عزت کے پانے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور بالوں کی درازی عورتوں کے لئے نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا۔