... - حضرت ابن سیرین
Topic: ...
519 گندہ پیر )بوڑھا یا بڑھیا( حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بڑھیا عورت دنیا ہے اور موٹا بوڑھا مسلمان ہے جو کپڑوں سے آراستہ ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ موٹا بوڑھا میلے کپڑوں میں ہے اور کافر ہے۔ اس کی تاویل مال حرام ہے۔ اور بوڑھا خوب صورت اور اچھے کپڑوں والا تحویل میں یہ جہان اور وہ جہان ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بوڑھی عورت نے مسلمان سے شادی کی ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بڑھیا عورت کو گھر سے نکالا یا طلاق دی ہے۔ دلیل ہے کہ ترک دنیا کی کوشش کرے گا اور راہ آخرت تلاش کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے موٹی بڑھیا عورت سے جماع کیا ہے دلیل ہے کہ دنیا کی مراد پائے گا۔