بھی - General
Topic: بھی
بھی پھل ہے جس کا تخم بیدانہ ہے۔ خواب کے اندر بھی کی تاویل میں استادان فن کا اختلاف ۔ ہے۔ بعض نے فرمایا ہے کہ بزرگ اور سردار سے ملے گا جس سے خیر و منفعت پائے گا اور نیک تعریف سنے گا۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بہی کا دیکھنا فرزند ہے۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بیماری ہے۔ اور جنہوں نے اس کی تاویل بیماری بتائی ہے اس طرح کہتے ہیں کہ اس کا زرد رنگ بیماری کی دلیل ہے اور جو کہتے ہیں کہ سفر دراز جسمانی رنج کے ساتھ ہو گا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کو بہشت سے نکلنے کے وقت بھی دی تھی۔ لہذا سفر دراز اور رنج و اندوه و غم کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ آدم علیہ السلام کا سفر بہشت سے دنیا کی طرف طرح طرح کے غم و اندوہ کے ساتھ تھا جو ان کو حاصل ہوا۔ اور جنہوں نے بھی کی تاویل فرزند سے کی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آئے تو بہی کے کھانے سے آپ کی منی زیادہ ہوئی۔ لہذا اس قدر اولاد وجود میں آئی۔ اور جن لوگوں نے کہا ہے کہ بزرگ سردار سے نیک تعریف اور خیر و منفعت پائے گا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ بھی دینے والے حضرت جبرائیل علیہ السلام تھے اور اس کے لینے والے حضرت آدم علیہ السلام تھے۔ لہذا تعریف نیک اور نفع بھی پایا۔ اور استادوں نے ہر ایک خواب کی تعبیر یوں ہی سرسری نہیں بیان کی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر سبز بھی کا دیکھنا تاویل میں فرزند ہے