بنیاد نهادن (بنیاد رکھنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: بنیاد نهادن (بنیاد رکھنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر خاص و عام سے فائدہ دیکھے گا۔ اور اگر نامعلوم جگہ پر رکھی ہوئی بنیاد پر بنیاد رکھی ہے اور معلوم نہیں کہ کس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ دین و دنیا کا کام بے فائدہ رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملک میں رکھا ہے تو دلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اٹھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ اور چونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اور نکالی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتا ہے اور مزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے اساری ہے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائدہ حاصل کرے گا۔