D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بنیاد نهادن (بنیاد رکھنا) - حضرت جعفر صادق

Topic: بنیاد نهادن (بنیاد رکھنا)

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے شہر بنایا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی جماعت کو اپنی پناہ گاہ میں لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قلعہ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ محل بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکان بنایا ہے اور اس میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ فائدہ کی چیز دیکھے گا۔