پند دادن نصیحت کرنا) - حضرت جابر مغربی
Topic: پند دادن نصیحت کرنا)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کسی کو نصیحت کرنا کہ جس میں اس کے دین کی اصلاح ہے، نیک ہے اور نصیحت دینے والا فرشتہ مقرب ہے کہ صاحب خواب کو خیرات کی بشارت دیتا ہے جو اس کو حاصل ہو گی تاکہ وہ شکریہ ادا کرے۔ اور ایسی نصیحت کہ جس سے دین کا فساد ہے ایسا ناصح شیطان رجیم ہوتا ہے اور وہ اس کو فساد اور تباہی کی خبر دیتا ہے۔ ایسے موقع پر توبہ اور خدا تعالے کی طرف رجوع کرنا چاہیے تاکہ اس کے شر اور فساد سے خدا تعالے حفاظت کرے اور عذاب حق تعالے سے نجات ہو۔ بند نهادن (بیڑی ہتھکڑی رکھنا)