D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پند دادن نصیحت کرنا) - اہل تعبیر

Topic: پند دادن نصیحت کرنا)

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر افعال سے ہاتھ روکے گا اور اگر ہندو بست لکڑی کا دیکھے تو جو کچھ بیان کیا ہے کمتر اور آسان ہو گا۔ 20 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی گردن میں لکڑی کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے جس کو ادا نہیں کیا ہے۔ اور اگر لکڑی کا بند اپنے پاؤں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ طاعت حق سے رکے گا اور اگر سفر میں ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگر گردن میں چاندی کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کے باعث رنج اور زحمت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بند ہونے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو رنج و زحمت مال کے باعث ہو گی۔ اور اگر تانبے کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے رنج کا باعث کسب اور معیشت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بند کو توڑ دیا ہے تو اس کے دین میں خلل کا باعث ہے۔ خاص کر اگر ہاتھ کا بند توڑا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں سے کسی نے بیڑی نکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی نوکری سے خلاصی پائے گا۔ اور اگر اپنے پاؤں میں بیڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی منافق آدمی سے ہو گی اور اگر اپنے پاؤں کو ری سے بندھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ ہو گا۔