نجشک (چڑیا) - حضرت دانیال
Topic: نجشک (چڑیا)
با قدر و مرتبه مرد ہے۔ اگرچہ پارسا ہویا بے قدر آدمی کے ساتھ مکر و حا اچہ پاری حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا اگر دیکھے کہ اس کو دائم اور حیلے سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ بے قدر مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ باقدر عورت اس پر کامیاب ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کا مال گوشت کھائے ہوئے کے اندازے پر اس کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکالا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اور ملامت حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے چڑیا کے بچے شکار کئے ہیں اور ان کی گردنیں توڑ کر جھول میں رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور ان کے جسموں میں چھڑیاں سزا کے لئے لگایا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا یا باجمال کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیماری زرد عورت کرے گا۔