نجشک (چڑیا) - اہل تعبیر
Topic: نجشک (چڑیا)
اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آواز کرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔ دیکھے کہ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی قوم کی سرداری کرے گا اور بہت سا مال پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فرزند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیاں بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو شور کرنے والوں لوگوں سے کام پڑے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چڑیا کو منہ میں رکھ کر نگل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا۔