D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نجشک (چڑیا) - اہل تعبیر

Topic: نجشک (چڑیا)

اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے کہ بد آدمی اور حریص کے ساتھ محبت کرے گا۔ اور کہتے ہیں کہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لئے چھ درہم ہیں اور تو نگر شخص کے لئے چھ ہزار درہم ہیں، جو پائیں گے۔ اور خواب میں چڑیا کا گھونسلا دیکھنا خیر و خرمی اور امن کی دلیل ہے۔ اور اگر یہ دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حلال اور حرام کے فرزند ہوں گے۔