D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ک - حضرت ابن سیرین

Topic: ک

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتا ہے۔ ا شخص خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اور دشمن غلبہ اور فتح ہو گی۔ یعنی اگر چیتا اس پر غالب ہو گا اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتحیاب ہو گا ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخر کار فتحیاب ہو گا اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور ایک دوسرے پر کوئی بھی غالب نہیں آیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو بڑا خوف پہنچے گا یا سخت بیماری پائے گا ت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہو گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن ۔ میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس نے لئے ہیں۔ یا کسی نے اس کو دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال پائے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چیتے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اس کو کچھ خیر نہ ہو گی۔