ک - حضرت جعفر صادق
Topic: ک
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول قوی دشمنی دوم دشمن سے مال پانا۔ سوم بادشاہ کا خوف۔ بلور (شیشے کی مانند صاف شفاف پتھر) بلور خواب میں بے اصل عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے اس کی عورت خود غائب ہو جائے گی۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا بلور ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی وجہ سے مال حاصل ہو گا۔