D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

برگ (ما) - حضرت ابن سیرین

Topic: برگ (ما)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں درخت کے پتوں کا دیکھنا درخت کے مطابق اس کے اخلاق پر دلیل ہے۔ خاص کر اگر موسم میں دیکھے۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کے سبز پتوں کی مٹھی لی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خوش خلق اور نیک ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ درخت سے تازے پتے لئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو درہم ملیں گے۔