بلغم دیدن (بلغم دیکھنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: بلغم دیدن (بلغم دیکھنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلغم کو خواب میں دیکھنا مال ہے کہ اس کی درستی میں مال کو خرچ کرتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلغم کو جگہ جگہ ڈالتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گلے سے بلغم پاکیزہ جگہ پر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ درست جگہ پر مال خرچ کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس نے بلغم ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہ بلغم ڈالی ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم خون آلود ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا کچھ نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم اپنے گھر کے اندر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ بیگانوں پر مال کو خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم مسجد میں ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ مال فساد کے طور پر بیگانوں پر خرچ کریگا