D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بقالی کردن (دکانداری) - حضرت ابن سیرین

Topic: بقالی کردن (دکانداری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان کرنی کاموں میں کوشش اور معیشت کے لئے چیزوں کا حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دکان کرتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کاروبار اور کسب میں مشغول ہو گا۔ اور جو کچھ کہ رکھتا ہے اس قدر متاع دنیا حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ دکان کے سامان کو روپیہ پیسہ سے بیچتا ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ کیونکہ روپیہ پیسہ کی تاویل غم و اندوہ ہوتی ہے۔