D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بغل (کچھ) - حضرت جابر مغربی

Topic: بغل (کچھ)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے نہایت خوشبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَأَنْتُمْ بَدَكَ إِلَى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَعْضَلَهُ (اپنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا سفید نکلے گا)۔