بغل (کچھ) - حضرت ابن سیرین
Topic: بغل (کچھ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بغل کا دیکھنا ملامت اور بدی ہے جو اس کو پہنچے گی۔ اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اور دشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔