D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پشه (مچھر) - حضرت ابن سیرین

Topic: پشه (مچھر)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مچھر کو خواب میں دیکھنا ایک ذلیل اور نکما آدمی ہے کہ تھوڑا اور ذلیل کام کرتا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کمزور آدمی سے جھگڑا اور تنازعہ کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ مچھر کو نگل گیا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ ذلیل کام میں مشغول ہو گا اور اس سے اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے جسم پر جمع ہو کر کاٹتے ہیں تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کی زبان پر چڑھے گا اور ان سے نقصان ہو گا۔ بلکہ اس کو ضرر اور سخت نقصان پہنچے گا۔ کیونکہ مچھر آدمی کا خون چوستا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کے کان یا ناک میں گھس گیا ہے اور اس سے اس نے تکلیف پائی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کو کسی کمزور آدمی سے رنج اور دکھ ضرور پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے گھر میں آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مچھروں نے غلبہ کیا ہے اور اس کے گھر میں جمع ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کمزور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کی ناک میں گھس گیا ہے اور باہر نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محنت اور بلا میں گرفتار ہو گا۔