پشته - حضرت ابن سیرین
Topic: پشته
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ جنگل کے پشتہ یا پہاڑ کے پشتہ پر بیٹھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ایسے بزرگ مرد سے شرف اور مرتبہ پائے گا کہ جس کا شرف اور مرتبہ بقدر اس زمین کے ہے کہ جو اس پہاڑ کے آس پاس ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس پشتہ پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے مرد کے نزدیک جائے گا کہ جس سے مال اور عزت پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ پشتہ اس کی ملک اور جگہ ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کو مغلوب کرے گا اور اس کا مال اور نعمت لے کر اس کی جگہ مقیم ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پشتہ کا کچھ حصہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر نعمت او ر نعمت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پشتہ سے نیچے گرا ہے یا اس کو کسی نے گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ مرد سے بے عزت ہو گا اور نقصان دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پتے پر مشکل اور تکلیف سے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔