پشت پیٹھ کر) - حضرت ابن سیرین
Topic: پشت پیٹھ کر)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت دیکھنی مردانگی اور قوت اور پناہ اور مدد طلب کرتی ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ جو شخص اس کا پشت و پناہ تھا دنیا سے رحلت کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر زخم پہنچا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے معاون اور مددگار کو رنج اور آفت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پشت کے مرکے قوت اور فرزند ہیں اور جو صلاح اور فساد کمر کے مہروں میں ہے۔ اس کی تاویل خواب میں دیکھنے والے کے فرزند ہیں۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پشت سخت اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جسم کا قوی اور عاقل و دانا ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز پشت پر لی ہے تو دلیل ہے کہ مردے کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔