D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پستان (چوچی) - General

Topic: پستان (چوچی)

پستان خواب میں لڑکی ہے اور جو کچھ پستان میں کمی بیشی اور صلاح اور فساد دیکھے وہ سب لڑکیوں پر وارد ہوتا ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پستان سے دودھ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی پر نعمت اور روزی فراخ ہو گی اور مال حلال پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شیر کے عوض خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ پستان اندازے سے زیادہ لٹکے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ لڑکی آئے گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے پستان میں دودھ جمع ہو گیا ہے۔ اگر عورت نہیں ہے تو نکاح کرے گا۔ اور اگر عورت رکھتا ہے تو مالدار ہو جائے گا۔ اور اگر یہ خواب بڑھیا دیکھے تو اس کی تنگ دستی کی دلیل ہے۔ اور اگر یہ خواب جوان عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر لڑکی دیکھے تو دلیل ہے کہ بچپن میں مرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی مرد خواب میں دیکھے کہ کسی مرد کا پستان چوستا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لر کا بنے گی اور اگر عورت یہ خواب دیکھے کہ پستان سے دودھ پیتی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کا کام اس پر بستہ ہو جائے گا۔