D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آخر کار شفاء پائے - حضرت دانیال

Topic: آخر کار شفاء پائے

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ دیندار اور پارسا عورت کرے گا۔ اور اگر اپنا بستر خواب میں سرخ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی عورت بدخو اور ناموافق ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہو گا تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا بد مطلق نیک مخلق ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیا بستر پرانا ہو گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہو جائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر سبز سے سرخ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اصلاح سے فساد کی طرف مائل ہو گی اور اگر اس کے خلاف ہے تو فساد سے اصلاح کی طرف آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر سرخ سے سفید یا زرد ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گناہ سے توبہ کرے گی اور بیمار ہو گی۔ چنانچہ موت کا خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سرہاتا رکھا ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ عورت کرے گا یا خادم اور گولیاں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر پر سہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادموں پر دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَنَمَارِقُی مصفوفہ اور قالین قطار در قطار لگائے ہوئے )۔