آخر کار شفاء پائے - اہل تعبیر
Topic: آخر کار شفاء پائے
اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ راحت اور سہولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت تابکار ہو گی۔ اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ یا مرے گی۔