بستر - حضرت ابن سیرین
Topic: بستر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستر خواب میں دیکھنا عورت ہے اور اس کی نیکی اور بدی کا تعلق عورت سے ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تو دلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہو گیا ہے۔ اس سے بہتر یا خراب دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچا یا لپیٹ لیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا غائب ہو گی یا ان دو میں سے ایک مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نامعلوم بستر پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نا معلوم چارپائی پر بچھا ہے اور وہ اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔