بستر - حضرت جابر مغربی
Topic: بستر
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ بستر خواب میں ولایت اور تن آسانی ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : متكينَ عَلَى قُرْضِ بَطَائِتُهَا مِنَ اسْتَبْرَنِي ( فرشوں پر تکیہ لگانے والے جن کے اندر ریشم ہے)۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اور پھر گھر میں لایا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ بستروں کے شمار پر عورتیں کرے گا یا گولیاں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے کہ جہاں سے اسے باہر نہیں نکال سکتا۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور اس کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو نرم بستر پر سویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھرا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کوئی مالدار عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت اب قریب آگئی ہے اور اس کے عیال کو دین و دیانت اور شرم نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کا بستر ہوتی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدکار عورت کو دور کر کے نیک عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر میں چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ نالائق معاملہ پڑے گا اور وہ خیرابی پر راضی ہو جائے گا۔ اور اگر اس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اس کا شغل بالا ہو گا