باط (فرش) - حضرت جابر مغربی
Topic: باط (فرش)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فرش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہو گی، خاص کر اگر بچھا ہوا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا فرش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا فرش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہو گی اور اس کا حال بد ہو گا۔