D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بریاں (بھنی ہوئی چیز) - حضرت کرمانی

Topic: بریاں (بھنی ہوئی چیز)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بکری کا گوشت بھنا ہوا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر مال اور رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر گائے کا گوشت بھنا ہوا کھائے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ بھنا ہوا کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں بکری کا بچہ بھنا ہوا کھانا لڑکے کے آنے یعنی فرزند پیدا ہونے کی دلیل ہے۔