D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پرواز کردن (اُڑنا) - حضرت دانیال

Topic: پرواز کردن (اُڑنا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بلندی کے مطابق سفر کو جائے گا اور زمین سے اڑنا مرتبہ اور شرف کا پانا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیدھا آسمان کو جاتا ہے تو یہ نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا میں اس قدر اڑتا ہے کہ آسمان پر جا پہنچا ہے اور اس میں گم ہو گیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گا یعنی مرے گا۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ پر آیا ہے تو دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے۔ اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا یا کنیزک خریدے گا۔ ے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ لگام کے ساتھ آسمان پر اڑا ہے۔ تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نامعلوم گھر کی طرف اڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو چاہئے کہ گناہوں سے توبہ کرے۔ اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے برخلاف ہیں۔ تو دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔