D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پری - حضرت دانیال

Topic: پری

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بعض پریاں مسلمان ہیں۔ خواب میں ان کا دیکھنا دوست اور بخت و دولت کا دیدار ہے۔ اور وہ جو کافر ہیں ان کا خواب میں دیکھنا دشمن اور بد بختی اور غم کا دیدار ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پریوں کے درمیان ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور وہ سفر مبارک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کی گردن پکڑی ہے اور لے گئی ہے تو عزت اور مرتبہ اور بزرگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو گردن کے بل گرایا ہے تو اس کی دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی سے گر جائے گا۔ ور سے تو اس سے یہ کہ نیک ہو اور اگر دیکھے کہ پریاں مہربانی سے باتیں کرتی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور ام اگر پری کو اچھے اور عمدہ لباس میں دیکھے تو حال نیک ہو گا اور اگر برے لباس میں دیکھے تو بدحال ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو سونے یا چاندی وغیرہ کی چیز دی ہے تو دلیل ہے کہ دولت اور اقبال زیادہ ہو گا۔