پری - اہل تعبیر
Topic: پری
اہل تعبیر میں اختلاف ہے۔ بعض اس کو دشمن کہتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ بخت اور فکروں میں کارروائی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ تعالی علیہ والہ واصحابہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خواب میں پری کا دیدار دولت اور بزرگی ہے اور اس کے ہاتھ میں ہاتھ دینا اور اس سے باتیں کرنا خوشی کی دلیل ہے۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پری کا خواب میں دیکھنا کہ خوشمحو اور خوش اور خوبرو ہے دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر پری کو بدصورت اور غمگین دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر خوش پری کو مردہ دیکھے تو اس کا کام شوریدہ ہو گا۔ اور اگر پری کے ساتھ جنگ کرے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا کام آشفتہ ہو گا۔