بروت (مونچھ) - General
Topic: بروت (مونچھ)
مونچھ خواب میں دیکھنا ہیبت مرد کی دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھ کسی نے قینچی سے درست کی ہے تو اس کی تاویل نیک ہے، اس کو نقصان نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی مونچھ آراستہ ہے وقت جسم سے گر گئی ہے تو مرد کے نقصان ہیبت کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھیں دراز ہو گئی ہیں تو یہ طاقت کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی مونچھ اکھیڑ دی ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھا ہے کہ مونچھ سفید ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ ناکردنی کار سے رکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں ہیں۔ اگر لمبی ہیں تو دلیل غم و اندوہ ہے اور اگر چھوٹی ہیں تو عزت و جاہ اور حصول مراد کی دلیل ہے۔