D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پروانه - حضرت ابن سیرین

Topic: پروانه

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پروانہ کا دیکھنا مرد ضعیف اور نادان ہے کہ اپنے آپ کو نادانی سے ہلاکت میں ڈالتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ پروانہ اس کے پیچھے سے اڑا اور اس نے اس کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دوشیزہ کنیز سے اس کا فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھا کہ پروانہ کو مارا یا اس کے ہاتھ میں ہلاک ہوا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا۔