بره (بکری کا بچہ) - حضرت ابن سیرین
Topic: بره (بکری کا بچہ)
برہ۔ بکری کا بچہ یعنی لیلا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بکری کا بچہ دیکھنا خواہ نر ہو یا مادہ اس کی تاویل فرزند ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بکری کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا اور اس پر ہو گا۔ یعنی باپ کی طرح ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا بچہ خواب میں دیکھنا خیر اور منفعت ہے اور اس کی بڑھائی اور چھوٹائی کے مطابق نیکی اور مال حلال بھی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا بچہ ہے۔ تو اسی قدر مال اور غنیمت پہنچنے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ مارا اور اس کو کھایا ہے۔ لیکن گوشت کے لئے ذبح نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔