D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ہے - حضرت اسماعیل

Topic: ہے

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گروہ پکا کر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بیل کا گردہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا گروہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال دشمن سے مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کچے گردے کھاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گردے ہیں اور اس نے نہیں کھائے ہیں۔ تو پہلے کی نسبت کم مفاد ہے۔