D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پرستو (ابابیل) - حضرت ابن سیرین

Topic: پرستو (ابابیل)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے جدا تھا۔ پھر انس حاصل کرے گا اور اس کے مقام میں قرار پائے ، گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گرایا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اس سے جدائی ڈھونڈے گا۔ کرمانی انی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابائیل کا خواب میں دیکھنا مالدار اور باخرد شخص ہے۔ اور اگر ابابیل مادہ کو دیکھے تو عورت خردمند و تو نگر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس سے اڑ گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد سے تو سے دولت جدا ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس کے ہاتھ میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست مرے گا اور اندوه و غم دیکھے گا۔