پرده داری - حضرت جابر مغربی
Topic: پرده داری
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادشاہ مصلح اور عادل کی پردہ داری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ صلاح اور خیر کی طرف مائل ہو گا اور مال حلال پائے گا۔ اور اگر بادشاہ مفسد اور ظالم کی پردہ داری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ فساد کی طرف مائل ہو گا اور مال حرام پائے گا۔