D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بردار کردن (سولی چڑھاتا) - حضرت ابن سیرین

Topic: بردار کردن (سولی چڑھاتا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونوں ہاتھ کاٹے اور دوسرے کو سولی چڑھایا۔ میں نے کہا کہ اگر تم یہ بات راست کہتے ہو، تو آج ہی امیر شہر معزول ہو گا اور اس کی جگہ دوسرا امیر بیٹھے گا۔ پھر اسی دن میں ہوا اور دوسرے امیر کو بٹھا دیا گیا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سولی پر چڑھایا ہے اور لوگ نظارہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا نظارہ نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ لیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہو گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سولی چڑھے ہوئے آدمی کا گوشت کھاتا ہے تو اس سے دلیل ہے کہ کسی گرفتار مصیبت کا مال کھائے گا خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سولی پر چڑھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا اور اس سے بہت گناہ سرزد ہوں گے۔